ویب ڈیسک: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے 260 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنائے، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ارشین کلکرنی 24 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے جبکہ رودر پٹیل ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
تیسری وکٹ کی شراکت میں آدرش سنگھ اور بھارتی کپتان ادے سہارن نے 94 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم آدرش 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مشیر خان 2، ارویلی اویناش 11، مروگن ابھیشیک 4 اور راج لمبانی 7 رنز بنا سکے۔
میچ کے اختتامی اوورز میں سچن داس نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن 2،2 جبکہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ادے سہارن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا ہدف دے سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے، نیپال کے خلاف میچ میں محمد ذیشان، سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔
پاکستانی سکواڈ
بھارتی سکواڈ
کپتان ادے سہارن، ارشین کلکرنی، آدرش سنگھ، رودر پٹیل، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اویناش، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، پریانشو مولیا، آرادھیا شکلا، انیش مہاجن، دھنوش گوڑا