ایک نیوز: سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں آکر ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایس ایچ اومحمد مراد شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید،اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کی مذمت:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خضدار میں سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او مراد کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، پولیس، رینجرز اور افواج پاکستان نے امن و امان کے قیام کے لئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
گورنر سندھ نےشہید ایس ایچ او کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔