پانی کا صحیح استعمال اور بچاؤ: ڈاکیومنٹری مقابلہ، آرمی پبلک سکول کی پہلی پوزیشن

Dec 10, 2023 | 11:19 AM

ایک نیوز: آرمی پبلک سکول اکوڑہ خٹک نے پاکستان میں پانی کے صحیح استعمال اور بچاؤ کے حوالے سے ڈاکومینٹری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔ 

پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹوٹ اور یونیسف کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف سکولوں کے درمیان پانی کے صحیح استعمال اور بچاؤ سے متعلق ڈاکومنٹری مقابلے منعقد ہوئے۔ 

ان مقابلوں میں پاکستان بھر سے 75 اسکولوں اور کالجز کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکومنٹری مقابلوں میں آرمی پبلک سکول اکوڑہ خٹک کے بچوں کی تیار کردہ ڈاکومنٹری سرفہرست رہی۔ ڈاکومنٹری میں آرمی پبلک سکول اکوڑہ خٹک کے 8 طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔ 

طلباء نے پاکستان میں مستقبل میں پانی کے حوالے سے آگاہی ویڈیو میں مسئلے کو احسن انداز میں اجاگر کیا۔ ڈاکومنٹری کے ذریعے بچوں نے عوام کو پانی کے مناسب استعمال پر زور دیا تاکہ لوگوں کو آگاہی دے کر پانی کی قلت کو روکا جا سکے۔ 

بچوں کا مستقبل میں پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہی خوش آئند ہے۔ اس طرح کی تقریبات سے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔ 8 دسمبر کو پاکستان چائنا سنٹر اسلام آباد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

مزیدخبریں