پاکستانی آئی ٹی فرمز کی بڑی کامیابی: ہانگ کانگ میں 8 ایوارڈز جیت لیے

پاکستانی آئی ٹی فرمز کی بڑی کامیابی: ہانگ کانگ میں 8 ایوارڈز جیت لیے
کیپشن: Big success of Pakistani IT firms: Won 8 awards in Hong Kong

ایک نیوز: ایشیاء پیسفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ 

پاکستانی آئی ٹی فرمز نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس (APICTA) ایوارڈز 2023 میں 8 بڑے ایوارڈز جیت لیے۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے APICTA میں ایک گولڈ اور سات میرٹ ایوارڈز جیتے۔ 

اپیکٹا ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا ہے۔ سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ سپر ویمن پاکستان نے حاصل کیا۔ نسٹ یونیورسٹی کے ڈرما ویژن اور فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر نے میرٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ 

مزید براں میرٹ ایوارڈ امپیٹس سسٹمز کے فلو ایچ سی ایم ،ایف 9 کے کوئل ،ایکسیلینس ڈلیورڈ کے برین باکس، سوشل چیمپ کی جانب سے سوشل چیمپ اور ایس ائیروناٹکس کے کواڈ کاپٹر نے جیتے۔ 

ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس (APICTA) آئی سی ٹی کمیونٹیز کی ایک آرگنائزیشن ہے۔ جس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینا ہے۔ ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس میں چین، جاپان، سنگاپور، سری لنکا اور آسٹریلیا سمیت 16بڑے ممالک شامل ہیں۔