ایک نیوز: سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر)کے52ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
آج سوار محمد حسین شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں“۔ ”شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے“۔
علماء کرام کا کہنا تھا کہ “جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں“۔ “شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں“۔ ”سوار محمد حسین شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا“۔