ڈینگی کا راج برقرار،مزید 52نئے کیسزرپورٹ

ڈینگی کا راج برقرار،مزید 52نئے کیسزرپورٹ
کیپشن: ڈینگی کا راج برقرار،مزید 52نئے کیسزرپورٹ

ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ  گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 52 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 14ہزار آٹھ سو15 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلا ت کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہناہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6814 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 32 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2649 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز کوئی نیا ڈینگی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1567 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان نے کہا رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1421 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 4 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 889 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیالکوٹ، بہاولپور، گجرات اور بہاولنگر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

علی جان خان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 44 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 25 مریض زیر علاج ہیں ۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔