امریکا کا اسرائیل کو ٹینک کے گولے ہنگامی طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکا کا اسرائیل کو ٹینک کے گولے ہنگامی طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ
کیپشن: America's decision to sell tank shells to Israel as an emergency

ویب ڈیسک: جنگ بندی قرار داد ویٹو کرنے کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ٹینک کے تیرہ ہزار گولے فوری طور پر فروخت کیے جائیں گے۔

محکمہ خارجہ نے 14 ہزار گولوں کی فروخت سے کانگریس کو آگاہ کردیا، ہتھیاروں کی مالیت 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے ہنگامی بنیادوں پر کانگریس کو خط لکھ دیا، جس میں کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فوری ضرورت ہے، ہنگامی اقدام سے کانگریس کو نظر انداز کردیا گیا۔

عام طور پر ہتھیاروں کی فروخت سے پہلے کانگریس کی منظوری لی جاتی ہے، گولوں کی فروخت کو کانگریس کی منظوری سے بھی استثنا مل گیا۔

یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی جہازون کو اسرائیل نہیں پہنچنے دیں گے، ترجمان نے کہا غزہ میں امداد میں اضافہ نہ کیا گیا۔ تو اسرائیلی جہازوں کو ہدف بنائیں گے۔