’’بھول بھلیاں3‘‘میں کارتک آریان اور سارہ علی خان جلوہ گرہونگے

Dec 10, 2023 | 07:47 AM

ویب ڈیسک:’’بھول بھلیاں3‘‘میں بالی ووڈ اداکارکارتک آریان،انیس بزمی اوربشن کمارنےتیسرےپارٹ کیلئےتیاریاں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق’ ’بھول بھلیاں3‘ ‘کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال فروری سے ہوگا اوریہ فلم 2024 میں دیوالی کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ڈائریکٹر انیس بزمی اور پروڈیوسر بشن کمار نے فلم کی کاسٹنگ شروع کردی ہے اور جلد اس کا آفیشل اعلان کردیا جائے گا۔
’’بھول بھلیاں3‘‘میں کارتک آریان اور سارہ علی خان دوبارہ واپس آرہے ہیں اور پروڈیوسر نئے پارٹ کو کامیڈی اور ہارر کا بہترین تجربہ بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’بھول بھلیاں‘‘ بالی وڈ کی ایک بلاک بسٹر ہارر کامیڈی فرنچائز ہے جس کے نئے پارٹ کا مداحوں کو انتظار ہے۔

مزیدخبریں