ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹرشوال ذوالفقارکندھےکی انجری میں مبتلاہونےکی وجہ سےٹیم سےباہرہوگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈپرموجودہےجہاں پرنیوزی لینڈکےخلاف دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران فیلڈنگ کرتےہوئےشوال ذوالفقارکندھےکی انجری کاشکارہوگئی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ انجری کے بعد شوال ذوالفقار کوہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا، ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلی گئی تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پہلی مرتبہ پاکستان نے جیت کر تاریخ رقم کی۔