ویب ڈیسک:سال2024کاآغازہونےوالاہےاوریہی وجہ ہےکہ پین ٹون کلرانسٹیٹیوٹ کےماہرین نےآئندہ سال کےرنگ کااعلان کردیاہے۔
تفصیلات کےمطابق رنگوں کاانسانی زندگی اورصحت پرگہرااثرہوتاہےاس لئےنئےسال سےقبل پین ٹون نامی کمپنی نے سال کےآغازسےقبل نئےرنگ کااعلان کردیاہے۔
اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہر سال کے لیے ایک رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور 2024 کے لیے اس نے نارنجی مائل ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کیا ہے۔
اس رنگ کو Peach Fuzz قرار دیا گیا ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے سکون اور تسکین کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ہماری زندگیاں کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے گزری ہیں اور اب ہمیں ایسے رنگ کی ضرورت ہے جو سکون بخش ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ رنگ ہے جو 2024 کے موسم بہار اور گرما میں چھایا ہوا نظر آئے گا۔
اس انسٹیٹیوٹ نے2023 کے لیے سرخ رنگ کے ایک شیڈ Viva Magenta جبکہ2022 کے لیے جامنی رنگ کے ایک شیڈ Very Peri کا انتخاب کیا تھا۔
انسٹیٹیوٹ کے مطابق دل کو چھو لینے والا نارنجی مائل ہلکا گلابی رنگ لوگوں کو خیال رکھنے، بانٹنے اور تعاون جیسے جذبات کا پیغام دے گا۔
اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے 1999 سے ہر سال کے لیے رنگوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، یعنی اب اسے25 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
اس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رنگ کا انتخاب کرنے کے لیے سال بھر رنگوں کے ٹرینڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے سال بھر فیشن، مارکیٹنگ، سوشل میڈیا اور سیاست سمیت تمام معاشرتی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر آئندہ سال کے رنگ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔