ویب ڈیسک:میٹانےفیس بک اورمیسنجرصارفین کی چیٹ کومحفوظ بنانےکیلئےاینڈٹواینڈانکرپشن فیچرمتعارف کرانےکافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیامیں آئےروزنئےفیچرزکااضافہ ہورہاہےاسی طرح میٹانےبھی اپنےصارفین کی پرائیویسی کےتحفظ کیلئےایک نیافیچرمتعارف کرانےکااعلان کیاہے۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اس بات کی یقین دہانی کرانے کا ایک عملی مظاہرہ ہے کہ کمپنی صارفین کی پرائیویسی کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔
سیکیورٹی ماہرین اور میٹا اور ایپل جیسی کمپنیوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انٹرنیٹ پر روابط کو محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ تاہم اس ٹیکنالوجی کو حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کمپنی کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر پلیٹ فارم پر موجود ایک ارب سے زائد صارفین تک پہنچانے میں تھوڑا وقت درکار ہوگا۔چیٹس کی مکمل منتقلی کے بعد صارفین کو اپنے پیغامات واپس حاصل کرنے کے لیے ریکوری میتھڈ کے لیے سیٹ اپ کا پرامپٹ موصول ہوگا۔
دوسری جانب برطانیہ کی پولیس اور حکومت سمیت اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیچر پلیٹ فارم پر بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کی نشان دہی مشکل بنا دے گی۔
میٹا کی ذیلی ایپ میسنجر کی سربراہ لورڈینا کریسن نے ایک پوسٹ میں فیچر متعارف اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے دی جانے والی سیکیورٹی کی اضافی جہت کا مطلب ہے کہ صارف کے پیغام کا مواد اور دوستوں اور گھر والوں کو کی جانے والی کال ڈیوائس سے نکلنے سے لے کر وصول ہونے والے تک محفوظ ہوں گی۔ یعنی میٹا سمیت کسی کو بھی یہ معلوم نہیں ہو سکے گا کہ پیغام میں کیا بھیجا یا کہا گیا ہے۔
واضح رہے میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کی جانب سے2019 میں نجی چیٹس کو انکرپٹ کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔