جسٹس مظاہرنقوی کی درخواست پرسماعت15دسمبرکوسپریم کورٹ میں مقرر

Dec 10, 2023 | 00:44 AM

ویب ڈیسک:جسٹس مظاہرنقوی کی آئینی درخواست پرسماعت 15دسمبرکوسپریم کورٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز کو چیلنج کر رکھاہے،جس کی سماعت کیلئےبنچ تشکیل دےدیاگیاہے،جو15دسمبرکوسماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی سپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
 تین رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن کو جوڈیشل کونسل میں شرکت سے روکنے کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں