لاہور، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا سوک گینگ پکڑا گیا

لاہور، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا سوک گینگ پکڑا گیا
کیپشن: لاہور، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا سوک گینگ پکڑا گیا

ایک نیوز نیوز:دو رکنی سوک گینگ ڈیفنس میں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارہوا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بینک  سے رقم نکلوانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا سوک گینگ پکڑا گیا ۔سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دو رکنی سوک گینگ ڈیفنس میں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ نقاب پوش ڈاکو جدید اسلحہ کیساتھ وارداتیں کرتے تھے۔لاہور: ملزمان نے 14 سے 15 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔دونوں ڈاکو دن دیہاڑے لوٹتے، بنک سے بھاری رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ملزم واردات کے بعد گاڑی کا نمبر اور کروم تبدیل کر دیتے۔