مراکش نے تاریخ رقم کردی،پرتگال فیفاورلڈ کپ سے باہر

Dec 10, 2022 | 22:07 PM

 ایک نیوز نیوز:قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش حریف پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابقفیفاورلڈ کپ ،پرتگال کو شکست، مراکش سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے حریف پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دی۔فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مراکش نے پہلی بار سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔مراکش کی طر ف سے واحد گول یوسف النصیری نے  کیا۔

مراکش کے کھلاڑی تاریخی فتح پر سجدہ ریز ہوگئے۔مراکش  سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم بن گئی ۔رونالڈو کی ٹیم پرتگال فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ۔رونالڈو میچ ختم  ہوتے ہی روتے  ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے۔

 مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئےگول کو  پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔مراکش کےگول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔ خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی  ہے۔مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

Skywalker ????#MAR | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/XscSNSHzlW

مزیدخبریں