چودھری سالک حسین  کی مونس الہٰی کو واپسی کی پیشکش

Dec 10, 2022 | 20:24 PM

ایک نیوز نیوز:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، مونس الہٰی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسی کا لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   پچھلی حکومت نے جاتے وقت سی پیک اتھارٹی ختم کر دی تھی۔ واز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں۔ مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں۔ کوئی ذاتی مقصد نہیں۔  ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے۔ اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے۔جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے۔ ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں۔ سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔

 

مزیدخبریں