ایک نیوز نیوز:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سیکرٹری جنرل او آئی سی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل او آئی سی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ مسائل اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی نامکمل اور حل طلب ہیں۔بلاول بھٹو نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے مل کر کام کرے۔اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کی ترجمان ہے۔ مسلم امہ کے لیے اوآئی سی کے کردار کو سراہتے ہیں، اوآئی سی مسلم دنیا کا سب سے بڑا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کاکہنا تھا کہ پرتپاک ا ستقبال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاشکرگزارہوں۔اوآئی سی نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا۔کشمیری دہائیوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،۔ پاکستان اوآئی سی کابانی رکن ملک ہے۔