کروشیا سے اپ سیٹ شکست، برازیلین فٹبالر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، نیمار بھی دلبرداشتہ

Dec 10, 2022 | 19:44 PM

پی این  این نیوز: برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار  کاکہنا ہے کہ  100 فیصد نہیں کہہ سکتا کہ دوبارہ برازیل کیلئے کھیل سکوں گا یا نہیں؟
 تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار دلبرداشتہ ہو گئے جبکہ ساتھی فٹبالر ڈینی الویز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پنالٹی ککس پر 4 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی تھی۔کروشیا سے شکست کے بعد نیمار سمیت برازیل کے متعدد کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں ہی روتے دیکھا گیا اور کروشیا کے کھلاڑیوں کو بھی برازیلین کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے دیکھا گیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلبرداشتہ نیمار کا کہنا تھا انہیں نہیں معلوم کہ آیا وہ دوبارہ برازیل کی قومی ٹیم کے لیے کھیل سکیں گے یا نہیں، ابھی جو صورتحال ہے اس پر بات نہیں کر سکتا کیونکہ یہ اچھا نہیں ہو گا لیکن ابھی کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔نیمار کا کہنا تھا مجھے اس حوالے سے سوچ بچار کے لیے وقت چاہیے، میں برازیل کی قومی ٹیم کی طرح سے کھیلنے کے دروازے بند نہیں کروں گا لیکن 100 فیصد یقین کے ساتھ کچھ کہہ بھی نہیں سکتا کہ دوبار کھیلوں گا۔

مزیدخبریں