ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں،مسرت چیمہ

Dec 10, 2022 | 19:24 PM

ایک نیوز نیوز:ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ  کاکہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نےکھول کر رکھ دیا کہ پاکستان میں پولیس کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسرت جمشید چیمہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیشنل  اینٹی کرپشن دے منایا گیا۔پل اور سڑکوں پر تعیمیر پر کمیشن مافیا دوسرے نمبر پر ہے۔لندن میں محل اور قطری لیٹر بنائے جاتے ہیں۔نمبر تین پر عدلیہ ہے جس کا ہیومن رائیٹس پر گہرا اثر ہے۔اس ملک کا واحد حل الیکشن ہی ہے۔اعظم سواتی کو انصاف دلایا جائے گا حساب لیں گے ۔پارلیمنٹرین کے ساتھ جو ظلم اور احساس کمتری میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ہم پاکستانی عوام کے بل بوتے پر متعبر ہیں اسی لیے خاں صاحب کی لوگ عزت کرتے ہیں ۔آکر دیکھیں یہاں پر لوگ محبتوں عقیدت سے اپنا سے اپنا پیغام لیکر آتے ہیں۔ہم عمران خان کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے ۔آج پاکستان کے تمام سروے کروا کر دیکھ لیں رانا ثناء اللہ جو باعزت بری کیا جائے ۔

مزیدخبریں