پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر پذیرائی

پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر پذیرائی
کیپشن: پاکستانی ڈراموں کی عالمی سطح پر پذیرائی

ایک نیوز نیوز: رواں برس بہت سے پاکستانی ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں۔پاکستانی ڈراموں  کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ رواں برس بہت سے پاکستانی ڈراموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، اور کئی ایسے سیریلز تھے جو ریٹنگ چارٹ میں لگاتار سرفہرست رہے۔مختلف ٹی وی چینلز پرچلنے والے 9 ڈرامے سال 2022 کے بلاک بسٹر تھے۔ڈرامہ وہ پاگل سی 15.2 ٹی آر پی کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست، سیانی 14.9 ٹی آر پی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈرامہ سیریل صنفِ آہن 13.9 ٹی آر پی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ٹی وی سیریل بیٹیاں 13.4 ٹی آر پی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، ڈرامہ سیریل شام 7 بجے نشر ہوتا ہے۔ ‘کیسی تیری خود غرضی 12.6 ٹی آر پی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ دراڑ’ نمبر 12.3 ٹی آر پی کے ساتھ  چھٹے، مقبول سیریل میرے ہمسفر 11.2 ٹی آر پی کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔اسی طرح ڈرامہ سیریل حبس نے 11.0 ٹی آر پی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سب سے زیادہ زیر بحث سیریل پری زاد 10.7 ٹی آر پی کے ساتھ نمبر 9  پر ہے۔