امریکی سابق باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن،ڈی جے خالد نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Dec 10, 2022 | 18:10 PM

ایک نیوز نیوز:گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر ڈی جے خالد نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے عمرے کی جھلکیاں شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سابق باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن،فلسطینی نژاد امریکی ہپ ہاپ اسٹار اور پروڈیوسر ڈی جے خالد نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی ۔گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر ڈی جے خالد نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے عمرے کی جھلکیاں شیئر کیں۔ ویڈیو میں مائیک ٹائسن اور ڈی جے خالد  کو  احرام پہنے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں   ڈی جے خالد نے لکھاجب میں مکہ آیا تو میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔ میری پوری زندگی میں نے مکہ جا کر دعا اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہا۔

مزیدخبریں