سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا

Dec 10, 2022 | 18:04 PM

ایک نیوز نیوز:سوارمحمد حسین نے 10 دسمبر1971ء کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جُرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایاگیا۔سوارمحمد حسین نے 10 دسمبر1971ء کو دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جُرات اور بہادری کی نئی داستان رقم کی اور جام شہادت نوش کیا تھا۔وہ 18 جون 1949ء کو ڈھوک پیربخش کے علاقے میں پیدا ہوئے اوراِس علاقے کو اب ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔سوار محمد حسین نے 3 ستمبر1966ء کو پاک فوج کی 20 لانسرز میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی، جب 1971ء کی جنگ شروع ہوئی، تو سوار محمد حسین اپنی یونٹ کے ساتھ ہر معرکے کے ہر محاذ پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔انہوں نے ہر خطرے کا آگے بڑھ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا۔نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین نے دسمبر 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کو ہراڑ خورد گاؤں کے قریب بارودی سرنگوں کے علاقے میں موجود پایا، تو انہوں نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کو دشمن کی درست نشاندھی میں بھرپور مدد کی۔

مزیدخبریں