ایک نیوز نیوز:گورڈن کالج کے طلباء و طالبات نے زائد فیسوں کیخلاف مری روڈ پراحتجاجی دھرنا دیاتھا۔
گورڈن کالج کی پرائیوٹائزیشن پر انتظامیہ اور طلبا میں مذاکرات کامیاب pic.twitter.com/aMIROSwuwL
— AIK News News (@pnnnewspk) December 10, 2022
تفصیلات کے مطابق گورڈن کالج کی پرائیوٹائزیشن پر انتظامیہ اور طلبا میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ گورڈن کالج کی پرائیویٹائزیشن کسی صورت بھی قبول نہیں دو ہزار فیس دینے والے کیسے ایک لاکھ فیس ادا کرینگے دیکھتے ہیں۔گورڈن کالج کی نجکاری کیخلاف طلباء و طالبات نے مری روڈپر4 گھنٹے تک احتجا ج کیا طلباء و طالبات کے بڑی تعداد ہاتھوں میں کتاب لیئے مری روڈ پر دھرنا دیا ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے نا منظور نا منظور نجکاری نا منظو ر امریکن چرچ کے حوالگی کسی صورت قبول نہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرطلباء سے مذاکرات کیلئے پہنچے طلباء و طالبات نے اپنے مطالبات پیش کیے ڈائریکٹرکالجز شیر احمد ستی اور گورڈن کالج کے طلباء کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مری روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
ڈائریکٹر کالجز کا کہنا تھا کہ گورڈن کالج کو پیر کے دن نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا دو تین روز کے اندر سیکرٹری تعلیم راولپنڈی آکر گورڈن کالج کی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران سے مذاکرات کرینگے۔