لاہور،ساندہ میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،بیوی قاتل نکلی

Dec 10, 2022 | 17:50 PM

ایک نیوز نیوز:ساندہ کے علاقے میں سبزی فروش کی قاتل بیوی نکلی خاوند کے بھتیجے سے ملکر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق   ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ مقتول کی بیوی عاصمہ بی بی کے اپنے بھتیجے قمر یوسف عرف دبی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ساندہ میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین مقتول مشتاق احمد کی بیوی بھتیجے اور ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔ لاہور مقتول کو علم ہونے پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے۔ لاہور ملزم قمر یوسف نے اپنی چچی کیساتھ  مل کر مقتول کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ لاہور ملزم قمر یوسف نے اپنے دوست حسن رضا عرف راجو کے ہمراہ مشتاق احمد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔مقتول کنپٹی پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

مزیدخبریں