ایک نیوز نیوز: مخالفین کے گھروں کو بلڈوز کرانے کے بعد پیش خدمت ہے بھارتی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نئی تکنیک ، اب ان کے گھروں کے باہر قرقی نوٹس چسپاں کئے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ مخالفین اقلیتوں اور اپوزیشن کا منہ بند کرنے کیلئے نت نئے طریقے آزمانے کےلئے مشہور ہیں اور انہوں نے اب متعارف کرایا ہے کہ اپوزیشن والوں کے گھروں کے باہر قرقی کا ڈھول پٹوانے کا طریقہ ۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان انوراگ بھدوریا جن کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوںنے یوگی حکومت کو جمہوریت کا قاتل کہا تھا کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی اور پھر پیش نہ ہونے پر قرقی کا ڈھول ان کے حضرت گنج لکھنو میں واقع گھر کے باہر پٹوا دیا گیا۔پولیس افسر نے ڈھو ل تاشے کے ہمراہ اعلان کیا کہ انوراگ بھدوریا کیونکہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے اس لئے اب انکا گھر قرق ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر ان کے گھر کے باہر ڈھول پیٹنے کی فوٹیج وائر ل ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا پر پولیس حکام اور یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،