ایک نیوز نیوز: ڈیفنس پولیس نے گینگ کا سرغنہ سلیم جوہن عرف جانی، آکاش، عظیم، معظم اور عبدالجبار کوحراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے نوجوان کے بہیمانہ قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سی آئی کینٹ طارق کیانی کا کہنا ہے ۔ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور اسلحہ بھی برآمد ہوئی۔دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و راہزنی کی 8 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان کو روایتی و غیر روایتی طریقوں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔