لاہور کے سفاری زو میں تین نئے مہمانوں کی آمد 

 لاہور کے سفاری زو میں تین نئے مہمانوں کی آمد 
کیپشن:  لاہور کے سفاری زو میں تین نئے مہمانوں کی آمد 

ایک نیوز نیوز:لاہورسفاری زو میں افریقن شیرنی نے تین بچوں کوجنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے سفاری زو میں تین نئے مہمانوں کی آمد  ہوئی۔لاہورسفاری زو میں افریقن شیرنی نے تین بچوں کوجنم دیا۔سفاری زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے تںدرست ہیں اور پندرہ روز کے ہو چکے ہیں۔ تینوں بچے ماں کا دودھ پی رہے ہیں۔بچوں کی پیدائش کے بعد افریقن شیروں کی مجموعی تعداد 33 ہوگئی،۔