ویرات کوہلی کا بڑااعزاز، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی کا بڑااعزاز، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

ایک نیوز نیوز: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سنچری بناکر آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی  رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی 72 ویں سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی انہوں نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔  اس سے قبل رکی پونٹنگ سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے دنیا کے دوسرے  بلے بازتھے۔ جن کا ریکارڈ ویرات کوہلی نے چھین لیا ہے۔ 

رکی پونٹنگ نے 1995 سے 2012 تک کے اپن 17 سالہ کیرئیر میں 71 سنچریز بنائیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز بھارت کے سابق  کپتان سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے انہوں نے 1989 سے لے کر 2013 تک کے اپنے 24 سالہ  کیرئیر میں 100 سنچریز بنائی ہیں۔