والدین سے ناراض ہوکر گھر چھوڑنے والی 12 سالہ لڑکی گھر والوں کے حوالے

Dec 10, 2022 | 16:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ہیلپ ڈیسک لاہور نے گھر والوں سے ناراض ہوکر ٹرین میں بیٹھی 12 سالہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 12 سالہ خدیجہ پریشانی کی حالت میں راوی ایکسپریس ٹرین میں  بیٹھی  تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر آئی ہے۔ 

 ہیلپ ڈیسک کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کو تلاش کر کے لڑکی کی رضامندی سے والدین کے حوالے کیا گیا ہے۔ ریلویز پولیس کے اس اقدام نے نابالغ لڑکی کو درپیش مشکلات سے بچا لیا ہے۔ 

بیٹی کو واپس لیجاتے ہوۓ والد نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-10/news-1670670630-7848.mp4

مزیدخبریں