سلمان خان آجکل کونسی اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

Dec 10, 2022 | 16:15 PM

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان جو فلم انڈسٹری میں اپنے معاشقوں کی وجہ سے مشہور ہیں، ایک بار پھرایک اداکارہ کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سپراسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کی کو سٹارپوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

عمیر سندھو نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پر لکھا ہے کہ ' تازہ خبر، بالی وڈ میں ایک نئی جوڑی کا اضافہ، سلمان خان پوجا ہیگڈے کو ڈیٹ کررہے ہیں، سلمان کے پروڈکشن ہاؤس نے اداکارہ کو 2 فلموں میں بھی سائن کرلیا ہے'۔

ٹوئٹ میں سلمان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دہتے ہوئے کہا گیا کہ آجکل سلمان بھائی اور پوجا کافی وقت اکٹھے گزار رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے، کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو بھی مبینہ طورپرڈیٹ کرتے رہے ہیں اور انکی سنگیتا بجلانی سے منگنی بھی ٹوٹ چکی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سلمان بھائی کے مداحوں نے اس خبرپر ملا جلا ردعمل دیا۔ 

مزیدخبریں