عمران خان کےطبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی زمان پارک آمد

Dec 10, 2022 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے طبی معائنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا آج طبی معائنہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے معالج ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر الیاس عمران خان کا طبعی معائنہ کریں گے۔معالجین عمران خان کے زخموں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔تفصیلی جائزے کے بعد ڈاکٹرز عمران خان کو زخموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی تھی۔شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا  تھا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی پٹی کر دی تھی۔

عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، ان کی دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ عمران خان کا طبی معائنہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔ عمران خان کے زخم بدستور گہرے ہیں، زخم ابھی ٹھیک نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

مزیدخبریں