نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جاں بحق

Dec 10, 2022 | 15:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے  فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے انعام اللہ مروت جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ ڈی پی او آفس سے چند گز کے فاصلے پر ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے انعام اللہ مروت جاں بحق ہوئے۔

مقتول انعام اللہ مروت ڈی آئی خان میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے۔  پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں