پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Dec 10, 2022 | 15:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے کموڈور محمد حسین سیال کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا،وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں،رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال نے برطانیہ سے ساؤنڈ اینڈ وائبریشن میں ماسٹرز  ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔اس وقت رئیر ایڈمرل محمد حسین سیال مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکیارڈ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری)  سے نوازا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں