گجرات: 3 ٹرکوں میں تصادم 4 افراد جاں بحق

گجرات: 3 ٹرکوں میں تصادم 4 افراد جاں بحق

ایک نیوز نیوز: گجرات میں جی ٹی روڈ پرتین ٹرکوں میں تصادم  کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ تین ٹرکوں کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت حبیب الرحمان، ربنواز، رمضان اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔