ایک نیوز نیوز: چونیاں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ نہیں رک سکا۔ ڈاکو تاجروں سے آلہ آباد میں لوٹ مار کے دوران 10 لاکھ چھین کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بینک سے نکلنے والے تاجر سے دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 8لاکھ روپے چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تاجر نے تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
دوسری واردات میں نواحی گاؤں گہلن میں ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر تاجر سے دو لاکھ روپے لوٹے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ الہ آباد کی حدود میں ڈاکو بے لگام، شہری، تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تاجروں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروا کے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حکام گشت کا نظام موثر کروائیں۔