سموگ: عدالتی احکامات ہوا میں اڑانے والے سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری

سموگ: عدالتی احکامات ہوا میں اڑانے والے سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: Smog: Show-cause notices issued to schools blowing court orders(file photo)

ایک نیوز نیوز: سموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے 5 نجی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹی کے باوجود تعلیمی ادارے کھولنے پر لاہور کے 5 پرائیوٹ سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ان سکولوں میں لاہور مکتب اسلامک سکول فیروز پور روڈ، علامہ اقبال گرلز ہائی سکول ملتان روڈ، مسلم آئیڈیل گرلز ہائی سکول شاہدرہ، یونیک کیمپس ایم اے جوہر ٹاون اور روشن اسلامک سکول گلبرگ شامل ہیں۔

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے مذکورہ سکولوں کو وارننگ لیٹر جاری کردیا گیا۔ متعلقہ سکولوں کے سربراہان شوکاز کا تحریری جواب ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروائیں گے۔

شوکاز میں واضح کیا گیا ہے کہ قواعدو ضوابط کی دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔