پاکپتن: شادی کی تقریب میں مجرا،پانچ تماشبین اوردو رقاصائیں گرفتار

Dec 10, 2022 | 14:55 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: پاکپتن میں تھانہ کلیانہ کی حدود میں پولیس نے فحش گانوں پر نازیبا رقص اور ہلڑ بازی پر  پانچ تماشبین اوردو رقاصائیں گرفتار کرلی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکپتن تھانہ کلیانہ کے علاقے بھینی نورجہانیاں میں شادی کی تقریب کے دوران فحش گانوں پر نازیبا ڈانس ، ہلڑبازی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ کلیانہ محمد فیصل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ عدد تماشبین دو رقاصاؤں کوموقع سے گرفتار کرلیا جبکہ تین سے چار لوگ باقی سامان لے کر بھاگنے میں کامیاب موقع سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان پر ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں