اسپنر ابراراحمد کے والد کا حیرت انگیز انکشاف

Dec 10, 2022 | 14:09 PM

ایک نیوز نیوز: اسپنر ابرار احمد کے والد نے اپنے بیٹے کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا حافظ قرآن ہے۔ جس نے انہیں شاندار پرفارمنس سے زندگی میں دوسری مرتبہ خوش کیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس قبل انہیں خوشی تب ہوئی تھی جب ان کے بیٹے نے حفظ قرآن کیا تھا۔ 

یادرہے ان کے والد نوراسلام نے پہلی دفعہ یہ انکشاف کیا ہے کہ ابرار احمد حافظ قرآن ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار احمد کی پرفارمنس پر پورا خاندان پوری قوم بہت خوش ہے ۔

دوسری طرف ابرار احمد کے بھائی امجد احمد کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھائی کی کارکردگی اتنی متاثرکن تھی کہ میرادل کہتا تھا کہ میرا بھائی ایک نہ ایک دن ضرور پاکستان کی طرف سے کھیلے گا اور اللہ نے یہ خواب سچ کردکھایا۔

واضح رہے کہ ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ میں ابرار احمد نے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں اپنے ڈیبیو میچ کے دوران 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔ وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر ان کا چوتھا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ پہلے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے وہ 13ویں کھلاڑی ہیں۔

مزیدخبریں