ایک نیوز نیوز: لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے لاہورہائی کورٹ اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹی فکیشن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ سموگ کے تدارک اور لاہور ہائی کورٹ و پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سخت عمل درآمد ہوگا۔
سموگ کے تدارک اور لاہور ہائی کورٹ و پی ڈی ایم اے کی ہدایات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سخت عمل درآمد ہوگا.
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) December 10, 2022
اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں موجود پرائیویٹ دفاتر کو بند کروائیں.
جو نجی دفاتر کھلے ہوں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا. pic.twitter.com/8iIznMZt3v
اس کے ساتھ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں موجود پرائیویٹ دفاتر بند کروائیں۔ جو نجی دفاتر کھلے ہوں۔ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
نجی دفاتر تو آپ سختی سے بند کروا رہے ہیں لیکن لاہور کے سرکاری اور نجی کالج کھلے ہوئے ہیں۔
— Rana Usman Ahmad (@RanaUsmanAhmad6) December 10, 2022
سکول جانے والے 90 فیصد طلبا ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرتے جبکہ کالج جانے والے 90 فیصد طلبا ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔
اور کالج جانے کے لیے طلبا 8 سے 10 کلو میٹر کا سفر بھی کرتے ہیں
دوسری جانب ایک صارف نے ٹوئٹ کا رپلائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نجی دفاتر تو آپ سختی سے بند کروا رہے ہیں لیکن لاہور کے سرکاری اور نجی کالج کھلے ہوئے ہیں۔ سکول جانے والے 90 فیصد طلبا ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرتے جبکہ کالج جانے والے 90 فیصد طلبا ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ اور کالج جانے کے لیے طلبا 8 سے 10 کلو میٹر کا سفر بھی کرتے ہیں۔