ایک نیوز نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور منیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جھوٹے کیس میں نامزد کیا گیا ضمانت دی جائے۔ عدالت میں پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔
جسٹس صلاح الدین پنہور نے 25 ہزار روپے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو نور منیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ حفاظتی ضمانت 12 روز کے لیے منظور کی گئی۔