ایک نیوز نیوز: لاہور میں حلقہ پی پی 151 میں”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال ریلی کی قیادت کریں گے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آج حلقہ پی پی 151 کی عوام بڑھتی مہنگائی اور گرتی ہوئی معیشت کے خلاف نکلے گی۔ ہماری اس تحریک کا مقصد جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 151 کی ریلی کا آغاز میونسپل کارپوریشن آفس نیو مزنگ سمن آباد شمع روڑ سے ہوگا جو پورے حلقے میں جائے گی. دوپہر ایک بجے ریلی میونسپل کارپوریشن آفس نیو مزنگ سمن آباد شمع روڑ سے روانہ ہوگی اور ریلی ایل او ایس روڑ سے براستہ پونچھ روڑ، پکی ٹھٹھہی چوک ،تیسرا گول چکر، غزالی روڑ سے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن پر اختتام پذیر ہوگی۔