یواےای: 1 لاکھ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر 9 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد

Dec 10, 2022 | 12:34 PM

ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کمانے والی کمپنیوں پر 9 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

امارات میں اس سلسلے میں ایک قانون کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایسی کاروباری کمپنیوں کو 9 فیصد کارپوریٹ ٹیکس دینا ہوگا جن کی آمدنی ایک لاکھ ڈالر یا 375000 لاکھ اماراتی درہم سے زیادہ ہو گی۔

اس ٹیکس کے اطلاق یکم جون 2023 سے ہو گا۔ اماراتی وزارت خزانہ نے بھی اس نئے ٹیکس کے اعلان کی تصدیق کر دی ہے۔ 

اس اقدام کو ملکی معیشت اور قوانین کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک مضبوط ٹیکس رجیم ممکن ہوسکے گی۔ نیز امارات عالمی سطح پر اپنے اہداف کا حصول ممکن بنا سکے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ کارپورٹ ٹیکس دنیا میں جاری زیرعمل بہترین ٹیکس سسٹم کے مطابق اختیار کیا گیا ہے۔ تاہم ملک میں قدرتی وسائل نکالنے سے متعلق کمپنیوں کو اس ٹیکس سے چھوٹ ہوگی۔

نیز حکومتی ادارے، پنشن فنڈ، انویسٹمنٹ فنڈ اور عوامی بہبود کے ادارے کارپوریٹ ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ کارپوریٹ ٹیکس تنخواہوں سے ہونے والی آمدنی پر بھی لاگو نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں