کھانے کے دوران پانی پینا مہلک بیماریوں کا باعث، جدید تحقیق

کھانے کے دوران پانی پینا مہلک بیماریوں کا باعث، جدید تحقیق

ایک نیوز نیوز: کھانے سے 30 منٹ قبل  یا 1 گھنٹے بعد پانی پینا چاہئے جبکہ کھانے کے دوران پانی پینا مضرِ صحت عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت مختلف طبی مسائل کا باعث بنتی ہے۔ یہ عادت شروع سے ہی ایک غیر صحت مندانہ عمل قرار دی جاتی رہی ہے تاہم ایک نئی تحقیق میں یہ بات مزید واضح ہو کر سامنے آئی۔  جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کھانے کے دوران پانی پینے کی عادت جسم کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ اس غیر صحت مندانہ طرزِ عمل سے بدہضمی، غذائی اجزا کی خرابی اور اپھارہ جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ماہرین نے کھانے سے کم از کم 30 منٹ قبل اور 1 گھنٹے بعد تک پانی پینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کھانے کے دوران پانی پینا ضروری ہو تو کم مقدار میں پیا جائے کیونکہ اس وقت پیا گیا پانی کھانا ہضم کرنے کا عمل متاثر کرتا ہے۔

انسانی معدے میں موجود ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور کھانا ہضم کرنے والے کیمیکلز کھانے کے دوران پانی پینے سے پتلے ہوجاتے ہیں جس سے انسانی جسم کا نظامِ انہضام کمزور پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا پرسکون انداز میں، چبا چبا کر  کھانا چاہئے۔