لاہور: 2022ء میں جرائم کی پولیس رپورٹ منظرعام پر آگئی

Dec 10, 2022 | 11:52 AM

عدنان بھٹی: لاہور جرائم کا گڑھ بن گیا،رواں سال لاہور کے تھانوں میں میں مختلف نوعیت کے 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال لاہور پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی، صرف ڈکیتی وراہزنی کی 12 ہزار 340 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 23 ہزار 598 افراد موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے جبکہ رواں سال 570 گاڑیاں چوری ہونے اور چھینے جانے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس 80 فیصد سے زائد شہریوں کو ان کی چوری شدہ موٹر سائیکل دلوانے میں ناکام رہی۔ رواں سال لاہور کے مختلف علاقوں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال شہری نقدی سمیت کروڑوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوئے لیکن اس سب کی ریکوری 20 فیصد سے بھی کم رہی۔ 

مزیدخبریں