وکیل پرتوہین عدالت کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے بڑاقدم اُٹھا لیا

وکیل پرتوہین عدالت کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے بڑاقدم اُٹھا لیا
کیپشن: وکیل پرتوہین عدالت کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے بڑاقدم اُٹھا لیا

ایک نیوز نیوز: ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف کو توہین عدالت میں سزا کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے آل پنجاب وکلاء کنونشن کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیار بخاری کا کہنا ہے کہ وکلاء کنونشن 12 دسمبر بروز سوموار کو لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد ہوگا،نمائندہ وکلاء کنونشن میں تحفظ وکالت اور توہین عدالت کے موضوع پر بات ہوگی۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل جعفر طیار بخاری نے مزید کہا ہے کہ نمائندہ وکلاء کنونشن میں موجودہ صورتحال پر غور و خوض ہوگا،وکلاء کنونشن میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا،تمام وکلاء نمائندگان اور وکلاء صاحبان کنونشن میں لازمی شرکت کریں۔