منرل واٹر کمپنی پر فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، پروڈکشن سے روک دیا گیا

ممنوعہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی
کیپشن: ممنوعہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی

ایک نیوز نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نجی ہاؤسنگ سکیم میں واقع واٹر فلٹریشن ڈرنکنگ واٹر کمپنی پر چھاپہ مارتے ہوئے  ناقص پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر پروڈکشن اصلاح تک بند کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی سے 4ہزار876 تیار بوتلیں، 3300 خالی بوتلیں، 10کلو جعلی لیبلز،4کلو ڈھکن برآمد ہوئے ہیں۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ 

معروف برانڈ سے مماثلت،پروڈکٹ اور لیبل رجسٹرڈ نہ کروانے پر پروڈکشن بند کی گئی ہے۔ممنوعہ نان فوڈ گریڈ پلاسٹک سے تیار بوتلوں کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئےہیں ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی ہے۔ منرل واٹر فروخت کرنیوالی کمپنیوں اور پروڈکٹ کا پنجاب فوڈاتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔ کمپنیاں پانی کی فروخت کیلئے مکمل لیبلنگ اورفوڈ گریڈ بوتلوں کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں۔ 

مارکیٹ میں سپلائی ہونے والے منرل واٹر سیمپل فیل ہونے کی صورت میں سٹاک تلف کردیا جاتا ہے۔معیاری پانی کی یقینی فراہمی کیلئے واٹر سیفٹی ٹیمیں فلٹریشن پلانٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کرتی ہیں۔قوانین کے خلاف کسی بھی فوڈ پوائنٹ کو خوراک کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔