کوٹ ادو: جعلی لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار

کوٹ ادو: جعلی لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار

ایک نیوز نیوز: کوٹ ادو میں تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ  کو گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔  نعیم اللّٰہ نامی شخص خدمت مرکز لائسنس ویری فکیشن کیلئے آیا جبکہ لائسنس جعلی نکلا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-10/news-1670653221-1581.mp4
 نعیم اللہ نے بتایا کہ ملزم محمد محسن نے 3500روپے میں چوہدری فوٹوسٹیٹ والوں کے ذریعے اسے لائسنس بنوا کر دیا ہے ۔ نعیم اللہ کی نشاندھی پر سب انسپکٹر خلیل بزدار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے  چوہدری فوٹوسٹیٹ کے اونر نعیم طارق اور عرفان گرفتار  ملزمان سے لائسنس بنانے والے پی وی سی کارڈ برآمد ملزمان سے لائسنس بنانے والا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔