اراضی کے تنازعہ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 قتل ،وزیر اعلی کا نوٹس

Dec 10, 2022 | 10:54 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق چکری روڈ پر واقع  رابعہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے  3افرادکو جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقتولین کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں طاہر،نور علی اوریامسر شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور تینوں ڈیڈ باڈیز کو قانونی کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔ 

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئےایس پی محمد نبیل کھوکھر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے  فوری طور پر ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

 ایس پی محمد نبیل کھوکھر اور ایس ڈی پی اوسول لائنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہے۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں ۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کا فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  نجی ہاؤسنگ سکیم میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا یے اور  آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی ہے۔ 

وزیر اعلی نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔ 

 چودھری پرویز الٰہی  کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔  

زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-10/news-1670652257-6003.mp4

مزیدخبریں