میٹرک سپلیمنڑی کا رزلٹ کب آئے گا؟لاہور بورڈ نے بتادیا

Dec 10, 2022 | 10:35 AM

JAWAD MALIK

عمران لطیف: لاہور بورڈ نے میڑک دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا،رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات میں 40 ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا۔

نتائج کا اعلان منگل کے روز صبح دس بجے کیا جائے گا،طلباء لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے،امیدوار اپنا رولنمبر 80029 پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔

مزیدخبریں