لاہور: خشک سردی اور فضائی آلودگی، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

لاہور: خشک سردی اور فضائی آلودگی، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش
کیپشن: Lahore: Dry cold and air pollution, rush of patients in hospitals(file photo)

ایک نیوز نیوز: لاہور میں گزشتہ کئی روز سے سموگ  نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خشک سردی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے، بچوں، بڑوں اور خواتین کو سانس کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے کیلئے بارش ہونا ضروری ہے جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی سکول اور نجی کمپنیاں 3 روز بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، ملازمین گھروں سے کام کر سکیں گے۔