جاپان، برطانیہ اور اٹلی کا 'نیکسٹ جنریشن' لڑاکا طیارہ بنانے کا اعلان

Dec 10, 2022 | 10:11 AM

ایک نیوز نیوز: جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے مشترکہ طور پر ’ نیکسٹ جنریشنلڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ممالک کے مشترکہ منصوبے میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی گنجائش بھی موجود ہے۔

اعلان کے مطابق تینوں ممالک مشترکہ طور پر ایک پروجیکٹ میں اگلی نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کریں گے جو 2035 تک مکمل ہوگا۔

اس پروجیکٹ کی لاگت ابھی تک نہیں بتائی گئی تاہم مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب دنیا بھر میں خطرات اور جارحیت بڑھ رہی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے، یہ کوشش ان ملکوں کی فوجی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ 

مزیدخبریں